پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں 2 تیل بردار جہاز فجیرہ سے کراچی پہنچ گئے

image

یواے ای کے فجیرہ پورٹ سے دو تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں جنہیں پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں محفوظ طریقے سے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان جہازوں کے ذریعے ملک کو ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ فجیرہ سے کراچی پہنچنے والے جہازوں میں تقریباً 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل موجود ہے اور یہ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تحت آپریشنل تھے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خلیج فارس میں پھنسے دو دیگر جہازوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ خارجہ ایران سے رابطہ کرکے ضروری اقدامات اٹھائے گی تاکہ تمام جہاز محفوظ رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US