اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کوشش کرے گی کہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔
دوسری جانب حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت آج اسلام آباد میں سرکاری دفاتر میں چھٹی بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔