سونے، چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ہوگئی

image

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 7100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونا 6087 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے کا ہوگیا۔

324 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 851 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 71 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5105ڈالر جبکہ 3.24ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 83.67 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US