پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کمپنیوں کو ماہانہ بنیاد پر موبائل پیکیجز کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موبائل پیکیجز مہنگے کیے جانے سے متعلق عوامی شکایات پر پی ٹی اے نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیز کو ہر ماہ قیمتوں میں اضافے سے منع کردیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں کو اب 30 دن بعد پیکیجز کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی ہدایات کے تحت موبائل پیکیجز کی قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔
پی ٹی اے کے اس فیصلے کا مقصد صارفین کو بار بار قیمتوں میں اضافے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔