ہفتے بھر میں 132 ارب روپے کے شیئرز کا لین دین، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 369 ارب کم

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ ہفتہ انتہائی ہنگامہ خیز رہا۔ ایک دن ریکارڈ تیزی کے بعد مارکیٹ چار دن تک مندی کی لپیٹ میں رہی، جس میں مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال نے سرمایہ کاروں کی نفسیات پر اثر ڈالا۔

اس ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 158,624 پوائنٹس رہی، جبکہ کم ترین سطح 144,119 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار مجموعی طور پر 100 انڈیکس 3,629 پوائنٹس کم ہو کر 153,866 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 132 ارب روپے مالیت کے 2.25 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 369 ارب روپے کم ہو کر 17,329 ارب روپے تک پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US