عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 459 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 18 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 310 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 541 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟