سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں چار روز کی کمی کے بعد سونا اور چاندی کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1,000 روپے کے اضافے سے 523,762 روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 857 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 449,041 روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5,019 ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا فی تولہ چاندی 128 روپے بڑھ کر 8,569 روپے ہو گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US