پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اسے دو شہروں، لاہور اور کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 کے 39 دن کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 22 میچز لاہور اور 22 میچز کراچی میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پہلے اور دوسرے ایلی منیٹر کا انعقاد لاہور میں ہوگا جبکہ کوالیفائر کراچی میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں منعقد ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا مرحلہ 26 مارچ سے 6 اپریل تک لاہور میں جاری رہے گا، جبکہ 8 اپریل سے میچز کراچی میں ہوں گے۔