اسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈول ہونے والی 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کو موجودہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ 14 سے 18 اپریل تک منعقد ہونا تھا۔
ایشین اسکواش فیڈریشن نے کہا ہے کہ شریک ٹیموں کی مشاورت کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا اور ستمبر کی ونڈو پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے عبوری اسکواڈ فائنل کر لیا تھا۔ ایونٹ کی منسوخی کے بعد قومی کھلاڑی اس ونڈو میں پی ایس اے ایونٹس میں حصہ لے سکیں گے۔