مصطفیٰ عامر قتل کیس میں زخمی ڈی ایس پی احسن ذوالفقار انتقال کر گئے

image

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار چل بسے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے لیکن دوران علاج وہ انتقال کر گئے۔ ڈی ایس پی کو چھاپے کے دوران شدید فائرنگ سے زخم آئے تھے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری 2025 کو لاپتا ہوئے تھے اور ان کی لاش 14 فروری 2025 کو حب سے برآمد ہوئی تھی۔ تحقیقات کے مطابق مصطفیٰ کو ان کے دوست نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلا دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US