پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی، ترانہ بھی لانچ

image

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کی گیارہویں ایڈیشن کے حوالے سے لاہور میں ایک تقریب کی ہے جس میں لیگ کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور پی ایس ایل 11 کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

پی ایس ایل گیارہ کے اینتھم کے بول "بیٹ پر کھیلیں گے" رکھے گئے ہیں، پی ایس ایل گیارہ کے آفیشل اینتھم کو پانچ گلوکاروں نے گایا ہے جن میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول شامل ہیں۔

محسن نقوی نے تقریب میں کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا اور تماشائیوں کو اسٹیڈیمز پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے، ساتھ ہی انہوں نے شائقین کرکٹ سے معذرت کی اور کہا کہ آگے چل کر فیصلوں کا فائدہ نظر آئے گا اور ہم کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔

تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز بھی تقریب میں موجود ہے۔

فرنچائزڈ اونرز، پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، پاکستان کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑی، پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پینئے، جوش، مائیک سمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا اور دیگر غیر ملکی پلیئرز بھی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US