پاکستان میں سونے کی قیمت میں کل تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج دوبارہ اہم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 16,300 روپے بڑھ کر 464,062 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 13,975 روپے کے اضافے کے بعد 397,858 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا جہاں فی اونس سونا 163 ڈالر بڑھ کر 4,413 ڈالر ہو گیا۔
اسی طرح پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 570 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 7,454 روپے ہو گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟