ایسا کرنے میں کیا مزہ ہے؟ پارک میں ڈسٹ بن کو لاتیں مارنے والوں پر وسیم اکرم برہم

image

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دے دیا۔

ویڈیو میں کچھ اوباش نوجوانوں کو پارک میں موجود کچرے کے ڈبے میں جھولا جھولتے اور اسے لاتیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ ایسا کرنے میں کیا مزہ ہے؟ درحقیقت یہ کافی شرمناک ہے۔

واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پارک اور عوامی مقامات تفریح کے لیے ہوتے ہیں نہ کہ توڑ پھوڑ کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا رویہ بنیادی اخلاقیات کے منافی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US