مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 15200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 479262 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونا 13031 روپے اضافے کے بعد 410889 روپے کا ہوگیا۔
370 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 7824 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 152 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4565ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 3.70ڈالر اضافے کے بعد 73.40 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟