اسپینسر جانسن کا پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدہ ختم

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی فاسٹ بالر اسپینسر جانسن کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

فرنچائز کے مطابق اسپینسر جانسن ابتدائی میچز کے لیے مکمل فٹ نہیں تھے، جس کی بنیاد پر فریقین نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اسپینسر جانسن کی عدم دستیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر الزاری جوزف کو بطور متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب، پی ایس ایل سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اسپینسر جانسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ایک فرنچائز کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیا ہے اور وہ 21 سے 23 اپریل کے درمیان اپنی آئی پی ایل ٹیم کو جوائن کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US