پی ایس ایل سیزن 11 میں پہلی بار مکمل اردو فیڈ اور جدید ٹیکنالوجی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 11 کو مزید دلچسپ اور جدید بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار اردو فیڈ کے لیے الگ کیمرے اور اسٹوڈیو شوز ہوں گے۔ میچ سے پہلے اور بعد میں پہلی مرتبہ مکمل اردو اسٹوڈیو شو نشر کیا جائے گا جس سے شائقین کو کھیل کی تفصیلات اپنی زبان میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔ ہاک آئی اور ڈی آر ایس سسٹم کو مزید جدید بنایا گیا ہے جبکہ آف دی بیٹ ویژولائزیشن اور بائیو مکینکس فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان کے ذریعے کھلاڑیوں کی موومنٹ اور شاٹس کو سائنسی انداز میں دکھایا جائے گا۔

براڈکاسٹ کے دوران ریئل ٹائم فیلڈ پلاٹ اور تھری ڈی اسٹیڈیم اینیمیشن کے علاوہ، آگمینٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل گرافکس بھی استعمال کیے جائیں گے تاکہ شائقین کے لیے تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔

پی سی بی نے ٹیمز اور کھلاڑیوں کے لیے جدید ڈیٹا اینالٹکس متعارف کرائے ہیں جس سے کھیل کی حکمت عملی اور کارکردگی کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے گا۔پی ایس ایل سیزن 11 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US