بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مستحکم پوزیشنیں برقرار رکھی ہیں۔
بھارت کے ابھیشک شرما پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ایشان کشن دوسری اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ مزید برآں بھارت کے سوریا کمار یادیو دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آ گئے اور انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے۔
افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہیں۔ بھارت کے ورن چکرورتی دوسری اور پاکستان کے ابرار احمد تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر آئے جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن 12 درجے ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسری اور پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔