پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز، کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ

image

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ،ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ لیگ میں شامل نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین سے ہوگا جس کے باعث شائقین میں جوش و خروش عروج پر ہے۔

تاہم اس بار پی ایس ایل کے میچز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کا موقع میسر نہیں ہوگا کیونکہ خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی فیصلے کے تحت گراؤنڈز میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دریں اثنا باغ جناح قائداعظم لائبریری میں آٹھ ٹیموں کے کپتانوں کا پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کیا گیا جس میں ٹرافی کے ساتھ تمام کپتانوں کی تصاویر اور یادگار لمحات قید کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US