دو دن کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11,000 روپے سستا ہو کر 468,262 روپے پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر پر بند ہوئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,430 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 401,459 روپے پر پہنچ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کم ہو کر 340 روپے کی کمی کے ساتھ 7,484 روپے پر آ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US