پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہ کے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق وہ تمام ٹکٹس جو آن لائن خریدے گئے تھے ان کے پیسے خودکار طور پر اسی اکاؤنٹس میں واپس کیے جائیں گے جن سے ٹکٹس بُک کیے گئے تھے۔ ریفنڈ پراسس 30 مارچ سے شروع ہو کر اگلے 15 دن کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
ٹکٹ خریدنے والوں کو ریفنڈ کے لیے کوئی اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اگر ریفنڈ میں کسی قسم کی تاخیر ہو تو صارفین کو اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ گیارہ کا آغاز آج سے لاہور میں ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مد مقابل ہوں گے۔