پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر ری شیڈول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیمپئن شپ اصل میں 30 مارچ سے 3 اپریل تک شیڈول تھی لیکن اب یہ ایونٹ 6 اپریل سے 10 اپریل تک پشاور میں منعقد ہوگا۔
پی ٹی ٹی ایف کے مطابق تمام تیاریاں پشاور میں جاری ہیں اور نئے شیڈول کے مطابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ایونٹ میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔