اس وقت تمام ٹیمیں متوازن نظر آ رہی ہیں، فیلڈنگ کوچ کراچی کنگز

image

کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز گزشتہ سال بھی ٹاپ فور میں شامل تھی، تاہم پچھلے سیزن میں مڈل آرڈر کا کمبی نیشن درست نہیں بن سکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار سلمان علی آغا اور معین علی کی شمولیت سے مڈل آرڈر کو کافی مضبوط کیا گیا ہے اور اس وقت تمام ٹیمیں متوازن نظر آ رہی ہیں۔

اعظم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد مسرور نے انکشاف کیا کہ اعظم خان نے اپنا 20 سے 25 کلوگرام وزن کم کیا ہے، لیکن ان کی نظر میں ابھی انہیں 10 سے 15 کلو مزید وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل میں کرکٹ کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا اسٹینڈرڈ بہت بلند ہے۔

فیلڈنگ کوچ نے مزید بتایا کہ ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو وکٹوں کے درمیان رننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کا آسٹریلوی مائنڈ سیٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا اور انہیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US