ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں قلندرز نے 6 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور 10 چوکے لگائے۔ حسیب اللہ خان 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نعیم نے 30 رنز کا اہم اضافہ کیا۔
200 رنز کے ہدف کے جواب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 130 رنز بنا سکی۔ کپتان مارنوس لیبوشین نے 26 رنز بنائے، ریلی میریدیتھ 19 اور حسان خان 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، سکندر رضا اور عبید شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، آصف علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل تھے۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں صائم ایوب، عثمان خان، مارنوس لبوشین، کوشال پریرا، عرفان نیازی، رضوان محمود، حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل تھے۔
افتتاحی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔