پی ایس ایل 11 میں نیا قانون: ہر میچ سے قبل کپتانوں کو دو الگ پلئینگ الیون جمع کروانے کی ہدایت

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ اب ہر میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلئینگ الیون جمع کرائیں گے۔

ہر پلئینگ الیون شیٹ میں گیارہ کھیلنے والے کھلاڑی اور چار سبسٹی ٹیوٹ کھلاڑی شامل ہونا ضروری ہے۔ ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلئینگ الیون منتخب کرے گا اور منتخب شدہ فہرست پر کپتان کے دستخط لازمی ہوں گے۔

پی ایس ایل کے حکام کے مطابق حتمی پلئینگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی تاکہ کھیل میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US