پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے میچ میں گیند کا رنگ اچانک گلابی ہو گیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جہاں ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا۔

میچ کے دوران حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے مرون رنگ کی کٹ پہن رکھی تھی جس کا رنگ سفید کوکابورا گیند پر لگنا شروع ہو گیا اور گیند ہلکے گلابی رنگ کی ہو گئی جس کی وجہ سے بلے بازوں کو گیند دیکھنے میں دشواری پیش آئی اور امپائرز کو گیند تبدیل کرنا پڑی۔

میچ کے بعد حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کو فتح کی مبارکباد دی گئی اور کہا گیا مخالف کو اپنا پہلا پنک بال میچ جیتنے پر مبارکباد۔

پریس کانفرنس میں کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے بتایا کہ وہ دوسرے ہی اوور میں امپائرز کو اس مسئلے سے آگاہ کر چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کبھی کبھار گیند پر پیڈز یا بیٹ کا رنگ لگ جاتا ہے لیکن اس طرح کا منظر بہت کم دیکھنے میں آیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اگلے میچ سے پہلے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US