پاکستان ڈربی ویک اینڈ فیسٹیول 2026 کل لاہور میں شروع ہوگا

image

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2026 اتوار کو لاہور ریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فیسٹیول میں چار سالہ گھوڑے اور گھوڑیاں 2400 میٹر کی ریس میں مقابلے کریں گی، جس میں گھڑ دوڑ کے شائقین کے لیے دلچسپ لمحے متوقع ہیں۔

ویک اینڈ فیسٹیول کے پہلے روز یعنی ہفتے کو سات ریسز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اتوار کے ڈربی ڈے پر مجموعی طور پر آٹھ ریسز کرائی جائیں گی۔

فیسٹیول میں مختلف معیاری کپ شامل ہیں جن میں محمد بن قاسم کپ، پیس کپ، ظہیر الدین بابر کپ، پاکستان ڈے کپ، وار ہیروز کپ، چیمپئنز اسٹیکس اور مخدوم احمد محمود کپ شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر دلچسپ ریسز میں فرینڈشپ کپ، سپرنگ کپ، ایل آر سی کپ، طارق عزیر میموریل کپ، اسٹیورڈز کپ، چیمپئن سلپٹ اسٹیکس کپ اور خالد بن ولید کپ بھی شامل ہیں، جو شائقین کے لیے گھڑ دوڑ کے جذبے کو چار چاند لگائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US