عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 467262 روپے کا ہوگیا۔

ملک میں 10 گرام سونے کے بھاؤ 858 روپے کمی کے بعد 400601 روپے ہوگئے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 4445 ڈالر پر آ گئی۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کم ہو کر 7454 روپے پر آ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US