قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، جس کے علاج کے لیے انہوں نے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی سرجری کروانے کو ترجیح دی۔

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مائیک ہیسن کو دو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد وہ واپس نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ کو دل کی تکلیف کا سامنا ہے، جس کے باعث آج ان کی انجیوگرافی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US