اچھا کھیل پیش کرکے چیمپئن بننے کے سفر میں آگے بڑھنے کی بھرپور کوشش ہے، ڈیون کانوے

image

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیون کانوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پہلے پی ایس ایل سیزن کے لیے انتہائی پرجوش ہیں اور ان کی ٹیم کی تیاریاں بہت اچھی سمت میں جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا گروپ بہت متوازن ہے اور ان کا یہاں پہلا تجربہ ہونے کے ناطے وہ اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔

ڈیون کانوے کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک لیگ کا دوسری لیگ سے مقابلہ کرنا مشکل کام ہے، تاہم پاکستان میں فاسٹ بولرز کا سامنے آنا لیگ کے لیے ایک مثبت پہلو ہے اور ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر ایسے معیاری بولرز کا سامنا کرنا ایک اچھا چیلنج ہوتا ہے۔

انہوں نے دو مختلف وینیوز پر میچز کھیلنے کو ایک مختلف تجربہ قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کریں گے لیکن اس کا کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ ایک یونٹ کے طور پر اچھا کھیل پیش کریں اور چیمپئن بننے کے سفر میں آگے بڑھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US