ملتان سلطانز کے کھلاڑی اسماعیل وٹو نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کا تمام تر فوکس اب بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بالر جمی اینڈرسن ان کے آئیڈیل ہیں اور وہ ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔
اسماعیل وٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حالیہ پرفارمنس سے مطمئن ہیں کیونکہ انہوں نے ریڈ بال کرکٹ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نمایاں کھیل پیش کیا ہے۔
انہوں نے گوہر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر بہت بھروسہ کیا ہے اور میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جہاں بھی کھیل کا موقع ملے گا، وہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔