پی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کے کھلاڑی نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US