پی سی بی کا بڑا فیصلہ: سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو پی ایس ایل میں کام سے روک دیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مفادات کے ٹکراو سے بچنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق کرکٹرز سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی پی سی بی کے ملازمین ہونے کے ناطے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی ٹیم مینجمنٹ یا دیگر ذمہ داریوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

سرفراز احمد اس وقت سلیکشن کمیٹی اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض ویمن ٹیم کے مینٹور کے طور پر منسلک ہیں۔ دونوں سابق کرکٹرز کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے، جس کی وجہ سے پی سی بی نے یہ فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کا یہ اقدام ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے رولز میں واضح تفریق قائم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ پی ایس ایل میں کسی قسم کے مفادات کے ٹکراو سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US