سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹر احمد شہزاد کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک کرکٹر نے دوسرے کرکٹر کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
نوٹس احمد شہزاد کی جانب سے نشر ہونے والی مبینہ غلط خبر کے خلاف بھیجا گیا جس میں انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں حسیب اللہ نامی کھلاڑی کو تنخواہ نہ دینے کا الزام مصباح الحق پر لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔
مزید برآں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں احمد شہزاد کے جانب سے مصباح الحق کو قانونی جواب دینے کے امکانات موجود ہیں۔