عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,800 روپے اضافے کے بعد 472,062 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,116 روپے اضافے کے ساتھ 404,717 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 7,454 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام بڑھے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 48 ڈالر اضافے کے بعد 4,493 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟