لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں پنڈیز نے 4 وکٹ پر 214 رنز اسکور کیے۔ یاسر خان نے 83 اور محمد رضوان نے 41 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے محمد حارث نے 47 اور بابر اعظم نے 39 رنز بنائے۔ مائیکل بریسویل نے 35 اور عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز کا شاندار مظاہرہ کیا۔