دبئی میں عالمی گھڑسواری کا مقابلہ ہوا جس میں اعلیٰ نسلوں سے تعلق رکھنے والے گھوڑوں نے حصہ لیا۔
مقابلے میں امریکی گھوڑا میگنی ٹیوڈ (Magnitude) فاتح قرار پایا اور فاتح گھڑ سوار کو ریس کی جیت پر 12 ملین ڈالرز بطور انعام دیے گئے جبکہ دبئی ورلڈ کپ میں مجموعی انعامی رقم 30.5 ملین ڈالرز تھی۔
اس موقع پر دبئی کےحکمراں شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے کھیل کے میدان میں نیا کارنامہ ہے۔