ایک میچ میں پرفارمنس نہ آنے پر کئی میچز کے لیے باہر بٹھا دینا درست نہیں، حسیب اللہ

image

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ دو مختلف فرنچائزز سے کھیل چکے ہیں لیکن لاہور قلندرز کا ماحول بالکل منفرد ہے، جہاں کپتان، مالکان اور فخر زمان جیسے سینیئر کھلاڑی بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے اتنی بڑی فرنچائز کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ٹیم جہاں بھی موقع دے گی، وہ نئے اور پرانے دونوں گیندوں سے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

حسیب اللہ نے کھلاڑیوں کو ملنے والے مواقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو صرف ایک میچ کی بنیاد پر کئی ماہ کے لیے باہر نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر پورا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے قومی ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک میچ میں پرفارمنس نہ آنے پر 17، 18 میچوں کے لیے باہر بٹھا دیا جاتا ہے، جو درست نہیں۔

حسیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام وکٹ کیپرز اپنی محنت کر رہے ہیں لیکن وہ صرف اپنی بہتری پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوئٹہ کے ریجن سے کھیل کر انہیں بہت اچھا محسوس ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US