ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اننگز بریک کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ منٹ کے لیے مکمل اندھیرا کر دیا گیا۔
حکومتی ہدایات کی روشنی میں ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کا پیغام دینے کے لیے اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس سمیت تمام بتیاں بند کر کے ارتھ ڈے منایا گیا۔
اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر توانائی کے ضیاع کو روکنے اور زمین کی حفاظت کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔