کھلاڑی کا برا دن ہو تو اسے پینک کرنے کے بجائے سپورٹ کرنا چاہیے، رومان رئیس

image

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس کا کہنا ہے کہ پچز قدرے فلیٹ ہیں اور آج کی پچ بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار تھی، جس کا کریڈٹ بیٹرز کو دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں دور کیا جائے گا، جبکہ فہیم اشرف کے ہاتھ پر گیند لگنے کی وجہ سے انہوں نے بالنگ نہیں کی۔

رومان رئیس نے کپتان شاداب خان کا دفاع کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل کا بہترین بالر قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جب بھی کسی کھلاڑی کا برا دن ہو تو اسے پینک کرنے کے بجائے سپورٹ کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا نیا کور بنا ہے، اس لیے جیسے جیسے وقت گزرے گا کارکردگی میں مزید بہتری آتی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US