پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں مقابلوں کا سلسلہ جاری

image

ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آج کے دوسرے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔

اس سے قبل ہفتے کی رات کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نئی مینجمنٹ کی نگرانی میں ملتان سلطانز کا یہ پہلا میچ تھا جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جارج فلپ نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ایسٹن ٹرنر 43 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی 31 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا اور ملتان کو 172 رنز کا ہدف عبور کروایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US