مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 475962 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 3343 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 408060 روپے کا ہوگیا۔
70 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 7524 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 39ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4532 ڈالر جبکہ 0.70 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 70.40 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟