مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 153 ڈالر مہنگا ہو کر 4713 ڈالر ہو گیا ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 7984 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟