پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات، اب اسکول ہفتے میں 4 دن کھلیں گے

image

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز چھٹی ہوگی جس کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گی اور دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US