ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 7 اپریل 2026 سے جماعت نہم و دہم کے پہلے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔
بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلبا و طالبات کے بہتر مفاد کیلیے آخری بار آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جا رہی ہے۔
بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ جن اسکولوں یا طلبا وطالبات نے تاحال آن لائن سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے وہ 3 اپریل 2026 تک 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ لازمی امتحانی فارم جمع کرا دیں۔