سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، چاندی سستی

image

ایک دن کے استحکام کے بعد ملک کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1,100 روپے کے اضافے کے بعد 491,462 روپے ہو گیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 421,349 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4,687 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور فی تولہ 50 روپے کم ہو کر 7,744 روپے رہ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US