پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 1.25 ارب شیئرز کا ریکارڈ لین دین

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 14,138 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا اور مارکیٹ 165,811 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک سال بعد ریکارڈ تیزی دیکھی گئی جبکہ دس ماہ بعد ایک ہی دن میں سوا ارب سے زائد شیئرز کی تجارت کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ آج کے کاروباری دن میں 55 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 25 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

مارکیٹ میں اس غیر معمولی تیزی کے دوران ایک ساتھ 15 حدیں بھی بحال ہوئیں جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ بندی کے موقع پر 10,123 پوائنٹس کی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوا تھا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔

بروکرز کے مطابق حالیہ تیزی کی بڑی وجہ خطے میں جنگ کے خاتمے اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری ہے جسے سرمایہ کاروں نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US