ایران اور امریکا کے درمیان 2 ہفتے کے لیے جنگ بندی کے بعد مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 15700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 504162 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونا 13460 روپے مہنگا ہوکر 432237 روپے کا ہوگیا۔
440 روپے مہنگی ہونے کے بعد فی تولہ چاندی 8184 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 157 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4818 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 4.40 ڈالر اضافے کے بعد 77 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟