سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 9500 روپے کی کمی کے بعد 494,662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,145 روپے کی کمی سے 424,092 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 95ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 723ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے فی تولہ چاندی 300 روپے کم ہو کر 7,884 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 6ہزار 759روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟