اسلام آباد میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث ریڈ زون میں واقع تین امتحانی مراکز پر آج اور کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی سکس فور کے سینٹر اے اور بی میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، پرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی فائیو میں بھی 9 اور 10 اپریل کو شیڈول امتحانات نہیں ہوں گے۔
طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کا انتظار کریں اور متعلقہ مراکز سے اپ ڈیٹس لیتے رہیں۔