اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔
بورڈ کے مطابق یہ امتحانات 15 جون 2026 تک جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدوار اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق صبح کی شفٹ میں سائنس گروپس جبکہ شام کی شفٹ میں آرٹس اور دیگر گروپس کے امتحانات لیے جائیں گے۔ کامرس کے امتحانات دوسرے مرحلے میں ہوں گے جس کی ڈیٹ شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔